مارگلہ کی پہاڑیوں پرقائم مونال ریسٹورنٹ سیل
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر قائم مونال ریسٹورنٹ کو غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی کے باعث سیل کردیا گیا۔
موسمیاتی تبدلی کی وفاقی وزارت کے ذیلی ادارےانوائر مینٹل پروٹیکشن ایجنسی سے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرقانونی تعمیرات، درختوں کی بے دریغ کٹائی اور ریسٹورنٹ کی وجہ سے ماحولیاتی بگاڑ کے باعث ہوٹل کو سیل کیا گیا۔
This atrocity in #MHNP has been stopped and some culprits arrested by #ICT. Further details soon… pic.twitter.com/sP62Vyjq1u
— Malik Amin Aslam (@aminattock) May 19, 2020
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وزارت کے میڈیا فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ مارگلہ پہاڑیوں پر غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی کا عمل کافی عرصے سے جاری تھا۔ سوشل میڈیا پر سطح ہموار کرنے کی چند تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں جو اسلام آباد کے چیف کمشنر، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو فراہم کی گئیں جس پر فوری کارروائی کی گئی اور ہوٹل کو سیل کردیا گیا۔
Premises sealed. FIR registered. MCI environment wing is taking control of the situation. https://t.co/mOeeE6T0YP
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) May 19, 2020
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی اور غیرقانونی تعمیرات پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔.
Nothing will happen. It will reopen after muk muka (NRO)
so happy
cutting trees is absolutely not acceptable
For me CDA chairman must be removed from his post to wake up whole department from sweet dreams.
Pay 8 crores and get it going again. Surely that is the message.
یہ کیا بد معاشی ہے ?