کراچی:دو گاڑیوں کے خوفناک تصادم میں خوش قسمت موٹر سائیکل سوار بچ گیا

کراچی دو گاڑیوں کے خوفناک تصادم میں خوش قسمت موٹر سائیکل سوار بچ گیا

سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو ایس یو وی گاڑیاں اس خطرناک طریقے سے آپس میں ٹکرائیں کے دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔

حادثہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان بحریہ روڈ پر پیش آیا جہاں ایک ٹریفک سگنل پر دو تیز رفتار 4 ایکس 4 گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ ایک گاڑی ہوا میں اڑ کر دوسری طرف سے آنے والی ٹریفک کے درمیان میں گری، اس طرف سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کی قسمت اچھی تھی کہ اس قدر خوفناک حادثے میں بال بال بچا۔

حادثے میں ایک گاڑی میں سوار طارق روڈ کا شو روم مالک عمران افضل جاں بحق ہوا جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی عوام کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہوگیا، لوگوں کا کہنا تھا کہ حادثہ سراسر نااہلی کا نتیجہ ہے، دونوں گاڑیوں کی سپیڈ انتہائی تیز تھی اور دونوں میں سے کسی ایک نے سگنل کو نظر انداز کیا جس کے بعد دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر چور چور ہوگئیں۔


وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کے علاقے میں پاگل ڈرائیورز 100 کلومیٹر کی سپیڈ پر گاڑیاں بھگاتے ہیں، لیکن سڑکوں پر بچے اور فیملیز بھی ہوتی ہیں اس ویڈیو کو دیکھ کر سبق حاصل کریں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‏‎‎‎بغیر سگنل والے چوک کے اصول کے مطابق دونوں کو رکنا تھا۔ پھر بائیں والے کو چاہیے تھا کہ وہ دائیں والے کو پہلے گزرنے دیتا۔ لیکن نہ دونوں کو ٹریفک قوانین کا علم تھا نہ ان کا ان قوانین پر عمل کرنے کا ارادہ۔


یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان ساؤتھ ایشیائی ممالک میں ٹریفک حادثات کے دوران اموات کی شرح میں پہلے نمبر پر آیا تھا۔ جبکہ دنیا بھر کے شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر تھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More