شہریوں نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ دیئے

شہریوں نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ دیئے

لاہور کے مضافاتی علاقے میں شہریوں نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ادھیڑ عمر شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ دیئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چند افراد ایک ادھیڑ عمر شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ رہے ہیں، اس شخص پر مبینہ طور پر کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے بعد علاقہ مکین اس شخص کے اردگرد جمع ہوگئے اور اس کو اس گھناؤنے فعل کی سزا دیتے ہوئے اس کے سر اور داڑھی کے بال کاٹ دیئے۔

عوام نے استرے کی مدد سے ملزم کے سر اور داڑھی کی آدھی آدھی سائیڈ کے بال کاٹ دیئے جبکہ اس کی ایک طرف کی بھنویں بھی مونڈھ دی، اس تمام تر کارروائی کے دوران ملزم شخص ہاتھ باندھے کھڑا رہا اور اس نے کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں کی۔

 

ویڈیو کے آخر میں ایک شخص نے اعلان کیا کہ اب پولیس آگئی ہے اور ملزم کو جانے دیا جائے۔ہملزم کو محلے والوں نے پکڑا ، سر اور داڑھی کے بال مونڈھ کے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

شہریوں نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ دیئے شہریوں نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ دیئے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >