پاکستانی ماڈل زارا عابد بھی کراچی میں کریش ہونے والے جہاز میں سوار تھیں

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز میں پاکستانی ماڈل زارا عابد بھی سوار تھیں۔

پاکستانی ماڈل زارا عابد بھی کراچی میں کریش ہونے والے جہاز میں سوار تھیں
ماڈل زارا عا بد نے اپنے انسٹا گرام پر جو آخری تصویر پوسٹ کی وہ بھی ایک طیارے میں بیٹھ کر لی گئی تھی۔جس کے کیپشن میں انہوں نے "فلائی ہائی،اٹس گڈ”لکھا تھا۔

زارا عابد 4 اپریل کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ زارا نے سینٹ پیٹرک گرلز ہائی اسکول کراچی سے تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں بیچلر مکمل کیا اور پاکستان کی سپر ماڈل بننے کے لئے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی میں مقیم تھیں۔

انہوں نے ثنا سفینہ ، وجاہت منصور ، انس ابرار ، ظہیر عباس ، دیپک اور فہد اور دیگر کئی بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا۔

طیارہ گرنے والی جگہ پر ریسکیو کا عمل جاری ہے، ابھی تک 17 لاشیں جناح ہسپتال منتقل کی جاچکی ہیں جبکہ 8 زخمی افراد کو بھی قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے، حادثے کا شکار ہونےوالے افراد کی شناخت کا عمل ریسکیو کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

کراچی میں کریش ہونے والے طیارے کی کریش سے چند سیکنڈز قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج

کراچی میں کریش ہونے والے طیارے کی کریش سے چند سیکنڈز قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج

Posted by Siasat.pk on Friday, May 22, 2020

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More