جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کی خواب میں بشارت ہوئی؟اوریا مقبول جان نے بتا دیا

سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہناہے کہ پروفیسر شہزاد ایک ولی آدمی ہیں انہوں نے ایک خواب دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دربار تھا اس میں حضرت عمر فاروق ایک شخص کو لے کر وہاں آتے ہیں جن کا نام باجوہ ہے۔

اوریا مقبول کا کہنا ہے کہ پروفیسر شہزاد نے بتایا کہ دربار میں باجوہ نامی شخص کو ایک فائل دی جاتی ہے جسے وہ الٹے ہاتھ سے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے کہ عمرفاروق اس کے ہاتھ پر مارتے ہیں کہ سیدھا ہاتھ آگے کرو تمہیں تو کچھ پتا ہی نہیں ہے، اور فائل سیدھے ہاتھ میں پکڑائی جاتی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ وہ کوئی جنرل باجوہ ہے جسے فائل دی گئی ہے۔

اوریا مقبول نے کہا کہ پروفیسر شہزاد کے ایک معتقد فوج میں تعینات تھے انہوں نے اس کو خواب سناتے ہوئے کہا کہ کون سے باجوہ ہیں فوج میں ، جس پر انہوں نے کہا کہ تین باجوہ ہیں تینوں کی تصاویر پروفیسر صاحب کو دکھائی گئیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب راحیل شریف کو آرمی چیف تعینات ہوئے ابھی چند دن ہی ہوئے تھے، تصاویر میں سے انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر اٹھا کر کہا کہ ان کو میں نے خواب میں دیکھا ہے۔

سینئر صحافی نے کہا کہ پروفیسر صاحب کی اس وقت قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کروائی گئی جس پر قمر جاوید باجوہ کھلکھلا کر ہنس پڑے اور کہا کہ میرے اوپر یہ تین افسران ہیں میں تو چوتھے نمبر پر آتا ہوں میرا تو کوئی سفارشی بھی نہیں ہے میں آرمی چیف کیسے بن سکتا ہوں، یہ خبر کہیں سے باہر نکلی اور پروفیسرشہزاد کو ایجنسیوں نے اٹھا لیا اور ان پر اس قدر تشدد ہوا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے،اس واقعے کے تین سال بعد قمر جاوید باجوہ آرمی چیف بن گئے۔

  • واہ جی واہ —- اور پھر باجوے کو آرمی چیف بنوانے کا نیک کام قدرت نے نواز شریف سے کروایا 

    نواز شریف تو پھر نیک انسان ہوا نا —- اور  اس کے مخالف سارے کے سارے شیطان 

  • واہ جی واہ —- اور پھر باجوے کو آرمی چیف بنوانے کا نیک کام قدرت نے نواز شریف سے کروایا

    نواز شریف تو پھر نیک انسان ہوا نا —- اور  اس کے مخالف سارے کے سارے شیطان

  • People who are doubting, are silly and stupid. It a dream and he narrated that. The events followed are obvious.

    Regarding how does he know it was Nabi SAW and Farooq RA, it is usually personal characters with identifications in the dream. This isnt a new phenomenon. Same prof didnt see Bajwa before but recognised after seeing his pictures.

    Anyways, bottom line is dream is still a dream and it does not change anything in real world which is guided by real time events n principles.

  • الله ہی بہتر جانتے ہیں 
    لیکن باجوہ کی شادی میجر جنرل افتخار جنجوعہ کی بھتیجی سے ہوئی ہے جو کہ ایک کٹر قادیانی خاندان ہے 
    کسی مسلمان اور قادیانی کا تو نکاح ہو ہی نہیں سکتا یہ سوال بہرحال حل طلب ہے 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >