چاند نظر نہ آیا،مفتی پوپلزئی کا اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا

پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری طور پر شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا عید بروز اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری طور پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، تاہم سعودی عرب کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد مفتی پوپلزئی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا کہ کل بروز ہفتہ 30واں روزہ ہوگا۔مفتی پوپلزئی کا کہنا تھا کہ پرسوں بروز اتوار عید الفطر ہوگئی، جن کا کل 29 واں روزہ ہے ان پر ایک روزے کی قضا لازم ہے۔

https://twitter.com/realpopalzai/status/1263873107103801344
واضح ہو کہ عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا کل تیسواں روزہ ہوگا، اور عید پرسوں بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، دوسری جانب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری کے قمر ی کیلنڈر کے مطابق اس سال 29 روزے ہوں گے اور عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔
تاہم حتمی اعلان کل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

  • Chaand es ku nazr nahi aataa…ye sirf Saudi Arab ke saath eid kerta hey……baaqi sub drama hey…..problem ye hey ke ye powerful hu gaa politicians es ke zarieye vote lete houn gey….es leye politicians es ku follow kertey hein……defibitely he must be backed by some Maafia….

  • isko ikhtiyar ho to saudi king ka munh dekh kar eid karwa diya karey, akhir funds bhi to halal karney hain. Saudis declared very clearely that if ny mullah need money they have to follow saudis in every ceremoney.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >