ایئر ہوسٹس ڈیوٹی ہونے کے باوجود بدقسمت پرواز میں سوار کیوں نہیں ہوئیں؟

ایئر ہوسٹس ڈیوٹی ہونے کے باوجود بدقسمت پرواز میں سوار کیوں نہیں ہوئیں؟لاہور سے کراچی جانے والی بدقسمت پرواز جو کراچی میں لینڈنگ سے چند منٹ پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئی اس میں ایئر ہوسٹس مدیحہ ارم کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی تھی مگر انہیں ڈیوٹی کیلئے پک کرنے والی گاڑی نہیں آئی جس کی وجہ سےوہ اس فلائٹ کا حصہ بننے سے رہ گئیں۔

مدیحہ ارم کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں میری ڈیوٹی لگائی گئی تھی اور میں نے اس کیلئےکنفرمیشن بھی دیدی تھی کہ میں جانے کیلئے تیار ہوں لیکن میرے کیریئر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ میں کنفرمیشن کے باوجود ڈیوٹی پر نہیں پہنچ سکی، لیکن یہ میری خوش قسمتی ہے۔

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے ب دقسمت طیارے کی خوش قسمت ایئر ہوسٹس مدیحہ ارم کا ویڈیو پیغام

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بد قسمت طیارے کی خوش قسمت ایئر ہوسٹس مدیحہ ارم کا ویڈیو پیغام

Posted by 24 News HD on Friday, May 22, 2020

مدیحہ ارم کا کہنا ہے کہ میں اپنی ڈیوٹی کے مقررہ وقت پر تیار ہوکر گھر میں گاڑی کا انتظار کررہی تھی لیکن معمول کے خلاف ایسا ہوا کہ آفس کی گاڑی مجھے پک کرنے ہی نہیں آئی جس پر میں نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے گاڑی سے متعلق استفسار بھی کیا، جس پر جواب دیا گیا کہ ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والے ڈیوٹی روسٹر میں ان کے نام کے آگے سوالیہ نشان لگا ہوا تھا۔

مدیحہ نے کہا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ ارم خان نامی ایک اور ایئر ہوسٹس کو پک کرنے کیلئے گاڑی بھیجی گئی ۔مدیحہ ارم کا کہنا تھا کہ میں بہت پریشان تھی ایسا میرے کیریئر میں پہلی بار ہوا کہ روسٹر میں میرا نام ہونے کے باوجود مجھے گاڑی لینے نہیں آئی، میں شائد معجزاتی طور پر اس حادثے سے بچ گئی ہوں، جب سے یہ حادثہ ہوا ہے میں صدمے سے نکل نہیں پارہی میرا بلڈ پریشر اس وقت سے نارمل نہیں ہوپارہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایک طرف زندگی بچ جانے کی حیرت زدہ خوشی ہے مگر دوسری جانب ساتھیوں اور مسافروں کی زندگیو ں کے چھن جانے کا غم بھی۔ یہ واقعہ میری زندگی میں ہمیشہ ایک ڈراؤنے خواب کے طور پر یاد رہے گا، شائد یہ خوف میری زندگی سے کبھی نکل ہی نہ سکے اور شائد  اب پرواز پر جانے سے بھی خوف آئے۔

مدیحہ ارم کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ڈیوٹی روسٹر دیکھ کر بہت سے قریبی ساتھیوں اور لوگوں کے مجھے فون آئے اور میرے عزیز بھی پریشان ہوگئے لیکن جب سب کو پتا چلا کہ میں ڈیوٹی کے باوجود اس فلائٹ پر گئی نہیں تو سب کو بے حد حیرت ہوئی۔

    Minister (2k + posts)

    itna makeup aur ye libas….lagta hai jashn mana rahi hain mohtarma….

    *******Wahid hal islami inqelab,  jiddojohad karo, sabr karo, firqabazai haram hai muslim bano…

    Minister (3k + posts)

    Samajh nahi aati ke hum pakistani ab kyun investigations par bara zor de rahy hain? Corona ki laparwahi ke waqt to kaha jata hai ke jo raat qabar main likhi hai wahi guzarni hai. Lekin ab nahi boltay ke ye raat qabar main likhi thi aur hadsa hogaya.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More