تباہ ہونے والے طیارے میں پاک فوج کے2 افسر بھی شہید ہوگئے

گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے ایئر بس320 میں دیگر مسافروں کے ہمراہ پاک فوج کے 2 افسران بھی سوار تھے جو کہ شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں میں میجر شہریار اور لیفٹیننٹ بالاچ میر شامل تھے۔

میجر شہریار اور لیفٹیننٹ بالاچ میر طیارے میں سوار تھے

پاک فوج کے 2 جوان بھی طیارہ حادثے میں شہید

Posted by 24 News HD on Friday, May 22, 2020

میجر شہریار کا تعلق پنجگور کے علاقے سے تھا جو کہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی جا رہے تھے میجر شہریار سابق سینیٹر واجہ حسین بلوچ کے نواسے اور بی این پی رہنما جہانزیب بلوچ کے بھانجے تھے۔

لیفٹیننٹ بالاچ میر کی رہائش گاہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ہے۔ رشتہ داروں اور عزیزو اقارب بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں دیگر مسافروں کے ہمراہ پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف بھی سوار تھے۔

پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف بھی پی آئی اے کے جہاز میں سوار تھے

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف بھی بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔حمزہ پاس آوٹ ہونے کے بعد پہلی بار عید منانے کراچی اپنے گھر جارہے تھے۔

یاد رہے کہ لاہور سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان ایئر لائن کا طیارہ ایئرپورٹ سے تھوڑا دور رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں 99 مسافروں سمیت 8 عملے کے افراد بھی سوار تھے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More