طیارہ تباہ ہوا تو میں اپنی سیٹ سمیت باہر جا گرا،ظفرمسعود

گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کےطیارے اے320 کے حادثے میں کچھ لوگ خوش قمستی سے معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں۔ ظفر مسعود سربراہ بینک آف پنجاب بھی انہی خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں۔ وہ ملیر کینٹ سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ظفر مسعود نے بتایا کہ جس وقت طیارہ کریش ہواتو وہ اپنی سیٹ سمیت جہاز کے ملبے سے دور جا گرے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے انہیں اٹھایا نیم بےہوشی کی حالت میں وہ یہ کہتے ہوئے سن سکے تھے کہ یہ زندہ ہے۔اس کے وہ بے ہوش ہوگئے ہوش آنے پر ظفر مسعود نے خود کو ملیر سی ایم ایچ میں پایا۔

ظفر مسعود کے ہاتھ کی ایک ہڈی فریکچر ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے ڈاکٹر سے فون لے کر اپنی والدہ کو فون کر کے اپنی سلامتی سے متعلق آگاہ کیا، ان کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی صرف چند خراشیں ہیں وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More