پاکستان میں کل عید ہوگی، وفاقی وزیر فواد چوہدری

پاکستان میں کل بروزاتواریکم شوال ہوگی، کل ملک میں عید ہوگی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں اعلان کردیا۔ کہا چاند پیدا ہوگیا۔ چاند کی پیدائش جمعہ کی رات 10 بجکر39منٹ پرہوچکی ہے، آج دیکھا جاسکتا ہے،سانگھڑ،بدین،ٹھٹھہ،جیوانی،پسنی میں آج چاند دیکھاجاسکتا ہے

۔آج 7بجکر36منٹ پر غروب آفتاب ہوگا،7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک چاندنظرآسکتا ہے۔فواد چودہدری نے کہا کہ رواں سال دنیا بھر میں عید ایک ہی دن ہوگی،ملائیشیا،سعودیہ،ایران،ترکی سمیت تمام ممالک میں کل عید ہے۔سعودی عرب رواں سال کلینڈرکےمطابق عید منارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی پوپلزئی ہرسال علیحدہ چاندکااعلان کردیتے ہیں،چانددیکھنا اس دور میں کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا،وہ وقت دورنہیں کہ لوگ چاندپرعید منائیں،نیا تنازع ہوگیا کہ چاندپرعید کیسے بنائی جائے،دین سائنس اور تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتاہے،ٹیکنالوجی کا دین سے بہت اہم تعلق ہے۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ چند سال بعد چاند پر بھی عید منانے کا مسئلہ پیدا ہوگا۔۔ فرقہ وارانہ معاملات کو سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا رہا،مذہبی تہواروں کو یکجہتی کی وجہ بناچاہئے۔

ماضی میں رمضان،شوال کا چاندتنازع کاباعث رہا،رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازع کا شکار رہی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More