فواد چودھری کی بات کی کوئی وقعت نہیں،ممتاز مذہبی سکالر

ایک طرف دنیا کے تمام مسلم ممالک میں کل ایک دن عید ہونے جا رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان میں وزات سائنس وٹیکنالوجی کے آج چاند نظر آنے کی نوید پر علمائے کرام تذبذب کا شکار ہو گئے،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آج پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ آج شام کو سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی اور پسنی میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ چاند کل کی پیدائش کل رات10 بج کر 39 منٹ پر ہو چکی ہے اور آج شام 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بج کر14 منٹ تک چاند دیکھا جا سکے گا۔

فواد چودھری کی پریس کانفرنس کے بعد مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے فواد چودھری کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بات کی کوئی وقعت نہیں اور علمائے کرام اس کو مستند نہیں سمجھتے، مفتی محمد نعیم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس بدلتی رہتی ہے اس لیے اس قدر سائنس پر منحصر نہیں کیا جا سکتا۔

مذہبی اسکالرز نے فواد چودھری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عید الفطر منانے سے متعلق فواد چودھری کا اعلان۔۔ مذہبی اسکالرز نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Posted by 92 News HD Plus on Saturday, May 23, 2020

مفتی نعیم نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات سائنس کے مطابق پیشگوئی کرتا ہے کہ آج کسی مقام پر گرمی ہوگی تو وہاں گرمی نہیں ہوتی ایسی صورتحال میں سائنس لاجواب ہوجاتی ہے لہٰذا فوادچودھری کی بات کو حتمی نہیں سمجھا جائے گا اور چاند کی رویت کا جو فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی اس کو تسلیم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی بات کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا ان کو کوئی اور وزارت ملنی چاہیے تھی جہاں وہ اچھی طرح بول سکتے۔

مفتی فاروق القادری نے کہا کہ فواد چودھری کی پریس کانفرنس جہالت پر مبنی ہے، ان کا کہنا ہے سائنس کی افادیت سے انکار نہیں مگر سائنس کے مقابلے میں قرآن و سنت کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا، فواد چودھری کو جو مسئلہ ہے وہ رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں۔اس طرح سے قوم اضطراب کا شکار ہوجائے اور ملک بدامنی کی طرف بڑھے گا۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی بھی وفاق کا بنایا گیا ادارہ ہے جس میں حکومت کی مرضی سے لوگوں کو منتخب کیا جاتا ہے اور جب سے رویت ہلال کمیٹی چاند سے متعلق فیصلے کر رہی ہے تب سے جھگڑے اور اختلافات کم ہو گئے ہیں۔ علما نے کہا کہ وزیر مذہبی امور بھی اس بات پر متفق ہیں کہ جو فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی اس کو معتبر سمجھا جائے گا۔

علما نے جواز پیش کیا کہ چونکہ نئی تحقیق آنے کے بعد سائنسی نتائج بدل جاتے ہیں اس لیے سائنس پر 100فیصد انحصار درست نہیں۔

    Minister (2k + posts)

    Har firqe ka molvi hota hai, lekin har firqa doosre firqe ko nahi maanta. Pehle khud to ikhatte ho jaein, bhir baat mein was’at ki bhi baat ker lein ge.

    Fawad Chaudhry to abhi aya hai. 1974 ke baad pehli baar ek din eid ho gi Pakistani mein. Iss se bhi zyada sharam ki koi baat ho sakti hai molviyon mein?

    Senator (2k + posts)

    Pakistan real enemy is Pakistani media who wants to divide the nation through khoney liberals and Molvees. Everyone needs to stay in their own domain. No one needs to be interference with each other. This is a job of gov’t who is assign to announcement of a moon to someone, whisk is right now the govt gives this job to ministry of religion affairs.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More