طیارہ حادثے پر بالی ووڈ فنکار اور بھارتی سیاستدانوں کا اظہار تعزیت

کراچی میں پی آئی اے کے ہولناک طیارہ حادثے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر دل کو افسردہ کردیا ہے، عالمی برادری کی جانب سے حادثے پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتیوں کی جانب سے بھی اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے بھی اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا  جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی لواحقین سے تعزیت کی۔

بالی ووڈ فنکاروںک ی جانب سے حادثے پر افسردگی ظاہر کی گئی ہے، بھارتی اداکار انوپم کھیر نے  شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں ۔

اداکار انیل کپور نے زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد  اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔ ٹوئٹ پر لکھا کہ کراچی میں طیارہ حادثے کی خبر پر بہت افسوس ہے۔

اداکارہ ثناء خان نے بھی پی آئی اے طیارے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ۔ اور ٹویٹ پر جاں بحق افراد کے اعلی مقام کیلئے دعا کی۔

معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور لواحقین کے لیے دعا کی۔

طیارہ حادثہ پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو،ترک وزیر خارجہ میلوش چاؤش اوغلو ،افغان صدر اشرف غنی ،چین اور آسٹریلیا کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے،جس پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More