وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافی حامد میر کو بے بنیاد الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوادیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیو نیوز کے صحافی حامد میر کو بے بنیاد الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نئے جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر کو ان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، حامد میر نے ہم ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر الزامات عائد کیے تھے، جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے تردید بھی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ حامد میر نے ہم ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عثمان بزدار نے انکشاف کیا ہے کہ شوگر بحران میں جو سبسڈی دی گئی وہ مجھ سے عمران خان نے دلوائی میرے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔عمران خان میرے سامنے بول بھی نہیں سکتا میں نے اپنے والد کے نام پر ہسپتال بنایا ہےعمران خان میرے سامنے پر بھی نہیں ما ر سکتے، اس کے علاوہ حامد میر نے ایک ادھورا محاورہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو آئندہ آنے والے دنوں میں پتا چلے گا کہ یہ عثمان بزدار کو انہوں نے آستین میں ۔۔۔۔۔ پالا ہے۔

  

جیو نیوز کے صحافی حامد میر کے ان بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر وزیراعلی عثمان بزدار نے صحافی حامد میر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب حکومت کے ترجمان نے اپنی جاری پیغام میں حامد میر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” ‏ہم ٹی وی کے اینکر پرسن محمد مالک کے پروگرام میں اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کرتےہیں، وزیر اعلی پنجاب نے اپنی لیگل ٹیم کو قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے”

ایک دوسری ٹویٹ میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ” ‏پنجاب حکومت حامد میر کےشرانگیز الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے اور حامد میر اور ہم ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں – ترجمان پنجاب حکومت
حامد میر نے پروگرام میں بغیر ثبوت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر الزامات لگا کر صحافتی اقدار کو پامال کیا”

    Chief Minister (5k + posts)

    If the criminal case against this journalist is lodged with LHC, then rest it assured CM will be declared liable to pay the journalist 25 crore beside tendering apology to the journalist. Mind it Farooq Haider is still judge in LHC.

    Chief Minister (5k + posts)

    I don’t think so. He has been maligning military and Pakistan’s image for a long time. Why military has not taken any action against him? Actually he is paid to malign politicians who are not corrupt, and that is what mentors of corrupts want!

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More