میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے – وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی قوم کو روایت سے ہٹ کر عید الفطر منانے اور طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ یدایت کی کہ قوم کو چاہیے کہ وہ اس دفعہ روایت ہٹ کر عید الفطر منائے اور اپنی دعاؤں میں پی آئی اے کے حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والوں کو یاد رکھیں۔

وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ” ‏میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دستِ دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا وباء (COVID 19) کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے”

اپنے ایک دوسرے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ” ‏دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی SOPs کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔ مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگئ نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین”

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی جانے والا 8303 طیارہ اپنی منزل سے کچھ کلومیٹر دور کراچی میں شہری آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا،  جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت 97 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثے میں محفوظ رہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More