شہریوں کا کریمنل ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے لیے لاہور میں "پہچان” ایپ متعارف

پنجاب پولیس نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اشتراک سے "پہچان” کے نام سے موبائل ایل لانچ کر دی جس پر گھریلو ملازمین کیلئے آنے والے افراد کا پولیس ریکارڈ چیک کیا جا سکے گا۔

لاہور میں گھریلو ملازمین کی مدد سے گھروں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر پنجاب پولیس نے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی سربراہی میں یہ احسن اقدام اٹھایا۔

ذوالفقار حمید نے افتتاحی تقریب میں بتایا کہ ایپ کو ابتدائی طور پر ابھی لاہور میں شروع کیا جار ہا ہے بعد میں اس کا دائرہ کار پورے پنجاب میں وسیع کر دیا جائے گا۔

سربراہ لاہور پولیس کے مطابق پہچان ایپ پلے سٹور پر بآسانی دستیاب، شہریوں کے لئے رجسٹریشن انتہائی آسان ہوگی، پائلٹ ویژن کے تحت ”پہچان ایپ“ کو ابتدائی مرحلے میں لاہور میں متعارف کروایا جا رہا ہے، ” پہچان ایپ “ جس میں کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون پر ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں گے۔

ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد کسی بھی شناختی کارڈ کا کریمنل ریکارڈ کی ایف آئی آر چیک کی جا سکے گا، ریکارڈموجود ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانہ یا ریکارڈ زیادہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس پی کے دفتر سے رجو ع کیا جاسکے گا۔ ” پہچان ایپ “ میں ریکارڈ میں صرف شناختی کارڈ نمبر سے سرچ کیا جا سکے گا،

ذوالفقار حمید نے مزید بتایا کہ ایپ کے ذریعے پراپرٹی ڈیلنگ،میرج بیورو،ملازم رکھنے اور لین دین جیسے معاملات میں مدد مل سکے گی

پہچان ایپ نیچے دئیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=org.psca.pechaanusers&hl=en

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More