لاہور پولیس نے بے گھر شہری کا مکان کا کرایہ ادا کر دیا

لاہور کی پولیس نے کرونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے شہری کا مکان کا کرایہ ادا کر دیا۔

ایس پی کینٹ لاہور فرقان الٰہی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے بے گھر ہوگیا جس پر بے روزگار ہونے والے شہری کا کرایہ ادا کر دیا گیا ہے۔

فرقان الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ شہری کو گلبرگ میں ایک دوسرے گھر کا ایڈوانس کرایہ بھی دلوا دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ لاہور فرقان الٰہی کا نے مزید کہا کہ شہری نور الٰہی میرے دفتر آیا تھا اور اپنا مسئلہ بیان کیا جس پر پولیس نے اسکی داد رسی کی۔

دوسری جانب شہری نور الٰہی نے مدد کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ مشکل وقت میں فرقان الٰہی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے ہماری بہت مدد کی ہے

    Minister (4k + posts)

    Koi bari baat nahin… jitna lockdown kay dino main Punjab police nay traders aur factories say rishwat main kamaya hai.. yeh police nay uss per zakat di hai 😀😀

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More