پتوکی:کار ٹرین کی زد میں آ گئی،ٹکر سےایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

عید کی خوشیاں حادثے کی نظر، پتوکی میں گاڑی کے ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قسمت کا لکھا یا لاپرواہی؟ پتوکی میں لنڈا ریلوے پھاٹک کو عبور کرتے ہوئے گاڑی ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین اور گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین سمیت چاروں افراد ٹرین سے ٹکر ہونے پر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ٹرین کی زد میں آنے والی گاڑی میں سوار چاروں جاں بحق افراد کا تعلق قریبی علاقے کرانی والا سے بتایا گیا ہے۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کا اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ گاڑی اور ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا ذمہ دار ڈیوٹی پر موجود گیٹ مین ہے کیوں کہ اس نے ٹرین کی آمد سے قبل ریلوے پھاٹک کاگیٹ بند نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی نے ریلوے کا ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی اور ٹرین کی زد میں آگئی۔

دوسری جانب اس افسوسناک واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے فوری طور پر انکوائری کر کے رپورٹ طلب کرلی ہے، ان کا واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کی مجرمانہ غفلت کرنے پر ذمہ دار کو رپورٹ آنے کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

  • مان لیا پھاٹک کھلا تھا لیکن کیا کار والوں نے دائیں بائیں دیکھنے کی بھی زحمت نہ کی ، کاش انہوں نے اپنی آنکھوں کا پھاٹک بھی کھلا رکھا ہوتا تو یہ حادثہ نہ پیش آتا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >