پولیس کا ملک ریاض کی فیملی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار

عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ واضح ویڈیو ثبوتوں کی موجودگی میں بھی پولیس ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

 پولیس کا ملک ریاض کی فیملی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ہم ڈٰیفنس فیز 6 کے پولیس اسٹیشن پر موجود ہیں، واضح ویڈیو ثبوتوں کی موجودگی کے باوجود پولیس ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی، یہاں تک کے انہوں نے ہماری درخواست کے بعد دوسرے فریق کو سمن تک نہیں کیا شائد یہ سوچتے ہیں کہ ملک ریاض کا خاندان قانون سے بالاتر ہے۔انہوں نے سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، اور پنجاب پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈلز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وقت یتیموں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔

https://twitter.com/uzmaaaK/status/1265635318251892738

Police still aren't filing FIR. No main stream media dare to report it. This is how powerful Malik Riaz is in Pakistan!

Posted by Adeel Habib on Wednesday, May 27, 2020

اپنی ایک اور ٹویٹ میں عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ میں کل 3 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کروں گی جس میں میں بہت ہی اہم معلومات پاکستان کے عوام سے شیئر کروں گی، میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری پریس کانفرنس میں شرکت کریں، میری آپ سب سے اپیل ہے مجھے اس وقت تنہا نہ چھوڑیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک ریاض کی بیٹی گالیاں دے رہی ہے اور عظمی خان کو مار رہی ہے۔


یاد رہے کہ چند روز پہلے پاکستانی اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نامعلوم خاتون کی جانب سے ہراساں کیا جارہا تھا ، بعد میں اس معاملے میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کا نام بھی آگیا جس کے بعد یہ معاملہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، تاہم ملک ریاض نے اس سارے معاملے کو اپنے خلاف پراپیگنڈہ قرار دیا ہے۔


بعد ازاں ادکارہ عظمی خان کا کہنا ہے کہ مجھے تین دن سے بلیک میل اور ہراس کیا جارہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن میں اب انصاف کے حصول کیلئے اپنی جان گنوانے سے بھی دریغ نہیں کروں گی۔

    Councller (391 posts)

    Look this is Pakistan…  Any one has the influence here,  will use it…  So live with that…  On top of that those girls have illicit  relation with husband. Any woman will go to any extent to save her marriage.

    Mujy koi dar ni ap meri post be shak media pr dekhio ye Malik riaz ke bati ne acha ni kia es ku saza zaroor milni chiea

    Es bay dardi se marna ni chiea tha or intha ke batmeez or Janwar type larki he es ke or ya tarbyeet ke he us ne en ke

    Un ku asa krna ni chiea tha balky kanoon pr chor dati unho ne kanoon hath me lia me hota shot krta usa

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More