ٹی وی اینکر جیسمین منظور اداکارہ عظمی خان کی حمایت میں بول پڑیں

 

معروف ٹی وی اینکر جیسمین منظور اداکارہ عظمی خان اور ان کی بہن ہما خان کی حمایت میں بول پڑیں، انصاف فراہم کرنے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق جہاں سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے اداکارہ عظمی خان اور انکی بہن ہما خان پر ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے ہوئے تشدد پر ملک ریاض اور ان کی بیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں پاکستان کی معروف ٹی وی اینکر جیسمین منظور اداکارہ عظمی خان اور انکی بہن ہما خان پر ہوئے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کے حق میں بول پڑیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل بھی کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ٹی وی اینکر جاسمین منظور کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں جیسمین منظور نے ملک ریاض کی بیٹی کے عظمی خان اور ان کی بہن پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ملک ریاض کی بیٹی نے عظمی خان اور انکی بہن پر تشدد کیا وہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ کس طرح سے یہ خواتین اپنی طاقت کے زور پر اور اپنے پیسے کی خماری میں مگن ہو کر دونوں بچیوں کے گھر میں داخل ہوئی اور کس طرح جاہلوں کی طرح توڑ پھوڑ کی، مجھے یہ سب دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا ہے۔

جیسمین منظور کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ جاہلوں کی طرح بچیوں کے گھر میں گھسنے والی خواتین کو شرم آنی چاہیے پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، کوئی آواز نہیں اٹھا رہا کوئی بول نہیں رہا آخر وجہ کیا ہے؟ان لڑکیوں کو فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے جو بھی گھر کے معاملات ہیں، آپ کے بیٹوں اور دامادوں کے جو بھی معاملات ہیں وہ ایک الگ معاملہ ہے، لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آپ اس طرح سے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے کسی کے گھر میں داخل ہو جائیں پر سب سے زیادہ خطرناک چیز ان پر پٹرول چھڑکنا ہے، ان سب حرکات پر آپ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، اور آپ پر سخت سے سخت کریمینل چارجز لگنے چاہئیں۔

(ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کی ملک ریاض کی بیٹی گالیاں دے رہی ہے اور عظمی خان کو مار رہی ہے)

جیسمین منظور نے اپنے ویڈیو پیغام میں ملک ریاض اور ان کی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پورے پاکستان کے مالک نہیں ہیں کہ اپنے گارڈ کے ساتھ کسی کے بھی گھر میں گھس کر ان پر تشدد کرنا شروع کر دیں، جس طرح سے آپ لوگوں نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری ہیں اس پر آپ لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ، انسانی حقوق کی وزیر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگوں میں تھوڑی سی بھی ہمت ہے تو ان لوگوں کے خلاف ساتھ قانونی کارروائی کی جائے، اوران تشدد کرنے والی خواتین کی گرفتاری کے لئے جلد سے جلد ایک ٹیم بنائی جائے،کیونکہ یہ کل کو کسی کے بھی گھر میں گھس سکتی ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں جیسمین منظور نے کہا کہ مجھے یہ معذرت سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اگر خدانخواستہ پیٹرول چھڑکنے کی وجہ سے ان بچیوں کو آگ لگ جاتی یا کوئی اور نقصان ہو جاتا تو آپ نے کس کو جواب دینا تھا، اس کے علاوہ جس طرح کی آپ زبان استعمال کر رہی تھیں مجھے اچھی طرح سے اندازہ ہو گیا ہے کہ آپ کی تعلیم کیا ہے اور کس طرح سے آپ کی تربیت کی گئی ہے؟

    Minister (4k + posts)

    No anchor, no media, no government, no minister for human rights.. no one raise his/her voice when it is about Malik Riaz. He is bigger than politicians and stronger than army generals.

    Chief Minister (5k + posts)

    Kisi main itna dam nahee hay bajwa aur imran Khan  samait k in ghundoon pe hath dalay ab is jasmeen manzoor ki bhi khair nahee hay. Agar imran ya bsjwa boley ga to who bhi jain gey

    Minister (4k + posts)

    TIME TO TERMINATE THIS ILLITERATE TERRORIST MALIK JAHIL MALIK RIAZ FROM PAKISTAN.

     

    THIS IMMORAL CORRUPT ELITE WHO RULED PAKISTAN, HAS DESTROYED THE MORAL FABRIC OF PAKISTAN.

     

    PAKISTAN IS INFECTED, NO JUSTICE SYSTEM.. A LAWLESS COUNTRY CANNOT SURVIVE IN THE 21ST CENTURY.

     

    SUMMARY EXECUTIONS SIMILAR TO IRANIAN REVOLUTION OF IRAN IN 79.

     

    DEATH TO MALIK KUNJUR RIAZ AND HIS HARAMI FAMILY. LANATH OF JUDICIAL GANGSTERS SITTING IN COURTS.

    Chief Minister (19k + posts)

    Malik Riaz ne Generals aur ISI ko khareed lia hai !

    Niazi begahirat ne bhi kuch nahi karna sab Malik Riaz ke beti ke mamley main khamoosh hojaingey jaisey sahiwal incident main hogaye they

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More