عظمی اور مجھے ملک ریاض کیجانب سے کیس سے پیچھے ہٹنے پر بھاری قیمت کی پیشکش کی جارہی ہے،حسان نیازی

ملک ریاض کی تشدد کا نشانہ بننے والی عظمی خان اور ان کے وکیل کو ایف آئی آر درج نہ کروانے پر بھاری معاوضہ دینے کی پیشکش

عظمی خان کو ایف آئی آر درج نہ کروانے پر بھاری معاوضہ دینے کی پیشکش،حسان نیازی

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی جانب سے اپنی بیٹی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائی گئی اداکارہ عظمی خان کو معاملہ عدالت میں نہ لے جانے پر بھاری معاوضہ ادا کرنے کی پیشکشیں کی جا رہی ہیں، جنہیں اداکارہ اور ان کے وکیل کی جانب سے ٹھکرایا جا رہا ہے۔

ملک ریاض کا اداکارہ عظمی خان کو بھاری معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر درج نہ کروائی جائے اور نہ ہی معاملہ عدالت تک لے جایا جائے، اس کے برعکس میں آپ لوگوں کو بھاری معاوضہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اس بات کی تصدیق بیرسٹر حسان نیازی کی جانب سے کی گئی ہے۔

(عظمی خان کےگھر پر حملے اور تشدد کی ویڈیو)

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک ریاض کی بڑی صاحبزادی آمنہ عثمان نے اپنے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کے الزام میں اداکارہ عظمی خان کے گھر میں اپنے گارڈز اور چھوٹی بہن امبر ریاض ملک کے ہمراہ زبردستی گھس کر اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر پٹرول بھی پھینکا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

آمنہ عثمان اور امبر ریاض ملک کی جانب سے اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، سیاسی اور سماجی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور وزارت انسانی حقوق سے مطالبہ کیا ہے کہ پیسے کے نشے میں چور ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

    Minister (2k + posts)

    Social Media is now much more powerful than mainstream media as it has far greater reach.

    Haraam’khor Riaz Thekedar can buy mainstream media, but he cannot control social media.

    Citizen (23 posts)

    Usman is not son  nor son in law , neither nephew of Malik Riaz who propaganda against him ? Siasat is doing wrong reporting . Usman is son of Malik Riaz sister in law . Correct your reporting .

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More