آسیہ بی بی کی بہن آشنا سمیت اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار

آسیہ بی بی کی بہن اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار۔۔آسیہ بی بی کی بہن نے مبینہ طور پر اپنے آشنا کیساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔

شیخوپورہ کے گاؤں داؤ کی ملیاں میں عید والےدن قتل کئے جانیوالے یونس مسیح کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مقتول کی بیوی نجمہ اور اسکے آشنا عرفان عرف بگو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزمہ نجمہ آسیہ بی بی کی چھوٹی بہن ہے جنہیں توہین رسالت مقدمہ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بعدازاں سپریم کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے بعد آسیہ بی بی کو بیرون ملک بھیج دیا گیا تھا ۔

مقتول یونس مسیح کا گلا کاٹ کر اسے قتل کیا گیا تھا جس کی لاش گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملی تھی ۔لاش کی شناخت مقتول کے کے بھائی جارج مسیح نے کی اور اسکی رپورٹ پر مقتول کی بیوی نجمہ اور اس کے آشنا عرفان عرف بگو کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اور پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے ،مقتول نے کئی بار اپنی بیوی کو منع کیا تھا۔

یونس مسیح کو راستے سے ہٹانے کے لیے ملزمان نے تیز دھار آلے سے اس کا گلا کاٹ کرقتل کیاتھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر یونس مسیح کے قتل میں ملوث نجمہ آسیہ بی بی کی چھوٹی بہن ہےجس کے خلاف پاکستان میں توہین رسالت کا مقدمہ درج ہواتھا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے بعدآسیہ کو بیرون ملک بھیج دیا گیا تھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More