پاکستانی شہری نے بھارت سے اپنا کبوتر واپس مانگ لیا

بھارت ہمارا کبوتر واپس کرے ورنہ ہم احتجاج کریں گے۔۔ پاکستانی شہری نے بھارت سے اپنا کبوتر واپس مانگ لیا

حال ہی میں بھارت میں پکڑے جانیوالے کبوتر کی حقیقت سامنے آگئی۔۔ کبوتر نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں بگا کے رہائشی کبوتر باز حبیب اللہ کا نکلا۔

حبیب اللہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عید کے روز کبوتر اڑائے، ایک کبوتر غلطی سے سرحد پار چلا گیا، میرے پاس کبوتر کی ملکیت کے ثبوت ہیں، کبوتر کے پاؤں میں جو چھلا ہے وہ کوئی خفیہ پیغام یا کوڈ نہیں بلکہ میرا موبائل نمبر ہے۔

حبیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جوڑے کا دوسرا کبوتر میرے پاس ہے اور ‘یہ میرا پالتو کبوتر ہے، جو کبھی بھی جاسوس یا دہشت گرد نہیں ہوسکتا’۔

حبیب اللہ نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا پروپیگنڈا بند کرے، مودی میرا کبوتر واپس کرے ورنہ سرحد پر احتجاج کروں گا۔ اس موقع پرحبیب اللہ اور شہریوں نے اس موقع پر بھارتی حکومت اور میڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس طرح کے الزامات سے گریز کرنا چاہیے اور معصوم پرندوں کو نشانہ بنانے سے احتیاط برتیں، انہوں نے دنیا سے بھی بھارت کے سخت اقدام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اہل علاقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ واپس کیا تھا اسی طرح بھارت ہمارا کبوتر واپس کرے

    (1 posts)

    hamaray kabotar ko bhi chai pila kar wapas kiya jaye. Pakistan should go to ICJ, on this matter. Its really serious . Imagine the feelings of the other pigeon of the pair at this time.

    یہ  ہوئ نا مردوں والی بات کا ہا ہا ہا شیر نے للکار کر اپنا کبوتر واپس مانگ لیا اوے مودی سرکار چل ہمارا کبوتر واپس کر اور گندے اور گھٹیا الزام واپس لے اور ہماری سر کار سے اس الزام تراشی کی معافی مانگ
    پاکستان ذندہ باد
    ملک ہمارا پائندہ باد

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More