وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے گھر چوری، چور قیمتی ملبوسات لے اڑے

ندیم افضل چن اور ان کے بھائی کے گھر میں چوری۔۔ چور قیمتی ملبوسات لے اڑے

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور ان کے بھائی پی پی68 سے منتخب ایم پی اے گلریز افضل چن کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، نامعلوم چور تالے توڑ کر گھر میں گھسے اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔

دوسری جانب جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں چور وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور ایم پی اے گلریز افضل چن کے گھر سے 4 قیمتی سوٹ چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

تاہم ندیم افضل چن یا ان کے بھائی گلریز افضل چن کی جانب سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More