کراچی، دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو برطرف پولیس اہلکار نکلا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک کریانہ اسٹور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ملزم پولیس کا برطرف سپاہی نکلا۔

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو سابق پولیس اہلکار نکلا، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم تیمور 2011 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور بعض مجرمانہ سرگرمیوں کی بنیاد پر اسے محکمہ سے برطرف کردیا گیا تھا اور ہلاک ہونیوالا تیمور نامی شخص پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

پولسی کے مطابق ملزم کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون کی مدد سے اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے

پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک کریانہ اسٹور پر موٹر سائیکل سوار دوملزمان آئے جن میں سے ایک ملزم نے دکان کے کاؤنٹر کے سامنے کھڑے ہوکر اسلحہ نکال لیا۔

دکاندار نے پولیس کو دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی دی جس میں واردات کی 100 فیصد تصدیق ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ صبح 10 بجکر 17 منٹ پر ملزم اسلحہ لے کر دکاندار اور اندر موجود افراد کو گن پوائنٹ پر لے لیتا ہے جبکہ ملزم دکان کے کاؤنٹر کے دراز سے خود رقم نکالنا شروع کردیتا ہے اور اس دوران دکاندار کو ملزم پر فائرنگ کرنے کا موقع مل جاتا ہے جس سے ڈاکو شدید زخمی ہوجاتا ہے جبکہ لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوجاتا ہے

کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ایسے میں شہریوں نے اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔

    Chief Minister (15k + posts)

    Very sad, if Mr Taimur had learned from Mr Asif Ali Zardari, one day he can become president of Pakistan and there will lot of people to defend him.

    Lesson learned never try to commit low level crime. Learn from Zardari and Shareef family if you want to excel in crimes.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More