مانچسٹر اور ابوظہبی ایئر پورٹ پر پی آئی اے پر جرمانے عائد

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پر زائد کریو لے جانے پر مانچسٹر اور ابو ظہبی ایئر پورٹ پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔جرمانہ تین کاک پٹ کریو زیادہ ہونے پر بارڈر سیکیورٹی فورس نے کیا،

ایئرلائن کے مطابق فی کس سولہ سو اسی پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا۔برطانیہ نے پی آئی اے کوبارہ فضائی عملے کو اجازت دی تھی اور پی آئی اے کی پرواز سے پندرہ فضائی عملہ مانچسٹر پہنچا تھا جس پر مجموعی طور پر پانچ ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا، جبکہ ابوظہبی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھی قومی ائیرلائن کو پچاس ہزار درہم جرمانے کا نوٹس دے دیا۔

قومی ایئرلائن نے مسافروں کو اطلاع دیے بغیر پی کے 702 مانچسٹر ابوظہبی کراچی ری شیڈول کردی اور ڈھائی سو مسافر پرواز کے ذریعے روانگی کے لیے ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچ گئے،جبکہ مانچسٹر ایئرپورٹ اتھارٹی نے نائٹ کرفیو کے دوران روانگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

مانچسٹر سے فیری فلائٹ نے مسافروں کو لینے ابوظہبی پہنچنا تھا، اس غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے پرواز 15 گھنٹے تاخیر سے کل صبح 4 بجے کراچی پہنچے گی۔

    (13 posts)

    3 izafi crew ne sifarish se shift rakhwai hogi takae en ke haram par palay paet mae kuch aur haram chala jae… PIA and CAA is a fukkken disgrace to this country…

    Politcal Worker (163 posts)

    so why aren’t people fired on this. this stupid government does its best to squeeze every last drop of blood from the population but it’s not willing cut of extra baggage

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More