سابق لیگی ایم پی اے عاطف مزاری کو بیٹے نے گولی مار کر قتل کر دیا

سابق لیگی ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے تفصیلا کے مطابق ان کو کھانا کھانے کے دوران ان کے بیٹے نے گولی مار کر قتل کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق عاطف خان مزاری کو راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

پی پی 279 روجھان سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا۔

 

سردار عاطف حسین خان مزاری کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے ریحان حسین کی مدعیت میں دوسرے بیٹے باسط مزاری کےخلاف تھانہ عمرکوٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کرنے والے باسط مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں۔
ایف آئی آرکے مطابق عاطف مزاری کے بیٹے نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے اور بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی تجہیز وتکفین کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ باسط مزاری کا ذہنی توازن بالکل ٹھیک ہے وہ آوارگی کرتا رہتا تھا اور اس نے رشتے کے تنازع پر باپ کو گولی ماری ہے، جبکہ بھائی نے بھائی کو بچانے کیلئے اس کا ذہنی توازن خراب ہونے کا بیان دیا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More