پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر بند

سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل مسلسل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر بند

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق متعلقہ محکموں کی جانب سے پاکستان کو جلد سے جلد ڈیجیٹل دور میں داخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم اسی تناظر میں پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل یعنی پی ٹی وی کی انتظامیہ کو اس کا ذرہ برابر احساس نہیں ہے، کیوں کہ پی ٹی وی ہوم کے آفیشل یوٹیوب چینل کو کاپی رائٹ کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی وی ہوم کے آفیشل یوٹیوب چینل کے بند ہونے کے بعد جب اس کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور سے رابطہ کرکے یوٹیوب چینل کے بند ہونے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد ہمارا تعلقات عامہ کا ادارہ اس مسئلے کو حل کر لے گا۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے کے رپورٹر کی جانب سے جب پی ٹی وی کے اسلام آباد میں موجود آئی ٹی کنٹرولر کاشف مسعود سے رابطہ کیا گیا تو ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی وی ہوم کے آفیشل یوٹیوب چینل کے بند ہونے کا انہیں علم ہے لیکن اس کے برعکس ہم نے ایک نیا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے جہاں پر پی ٹی وی ہوم کی تمام نشریات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بہت ہی بڑا سنگین مسئلہ نہیں ہے ایسا عام طور پر ہوتا رہتا ہے، میں نے خود کئی چینلز کو کاپی رائٹس کی وجہ سے بند کروایا ہے۔

اسلام آباد کے آئی ٹی کنٹرولر کاشف مسعود کا خبر رساں ادارے کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن افراد کی جانب سے کاپی رائٹ کا دعوی کیا گیا ہے وہ ان سے اور گوگل سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بہت جلد پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل انہیں واپس مل جائے گا جس کی تقریبا چار لاکھ کے لگ بھگ سبسکرائبرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی ایسے ڈرامے ہیں جو پی ٹی وی ہوم اور دوسرے چینل پر بیک وقت نشر ہوتے ہیں لیکن ان کے ڈیجیٹل حقوق پی ٹی وی کے پاس نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے کاپی رائٹ کا مسئلہ بن جاتا ہے۔

پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر بند

کاپی رائٹ کا دعوی کرنے والوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاٹ ریپبلک میڈیا نے پی ٹی وی ہوم کے پاس ڈراما "جانباز” اور "آنگن” کے کاپی رائٹس کے حقوق نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل بند کروایا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاٹ ریپبلک ایک نجی کمپنی ہے، جس کا کام مختلف ٹی وی چینلز اور نامور افراد کے ڈیجیٹل کام کرنا ہے جیسے کہ یوٹیوب چینل چلانا وغیرہ۔

خبر رساں ادارے کے رپورٹر نے جب ڈاٹ ریپبلک میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عدنان بٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سن کر حیرانی ہوئی کہ اتنے اہم مسئلے کو پی ٹی وی ہوم کا آئی ٹی کا شعبہ دیکھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مواد کے معاملات کو ٹیکنیکل ٹیم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جب کہ اسے پی ٹی وی ہوم کی ایگزیکٹیو انتظامیہ کی جانب سے خود دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈراموں کے کاپی رائٹس وہ خود دیکھ رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ جس مواد کے ڈیجیٹل حقوق ان کے پاس ہیں وہ انہیں استعمال کرتے ہوئے کاپی رائٹ کرنے والے چینلز کو سٹرائیک ڈاؤن کردیں، انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق اگر تین دفعہ سٹرائیک کردیا جائے تو یوٹیوب کی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ چینل بند کر دیا جاتا ہے یہاں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

پی ٹی وی ہوم کےنئے بنائے گئےیوٹیوب چینل کا لنک:ـ

https://www.youtube.com/channel/UCbM__r7YsPtNKBCmZkFodeg/about

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More