وزیراعظم عمران خان کی ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی رپورٹس پبلک کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی رپورٹس پبلک کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی رپورٹس کو پبلک کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے یہ بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کو جلد سے جلد پبلک کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت کردی ہے، یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیرصدارت آج ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ 

وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام سے دریافت کیا کہ ماضی میں کسی بھی طیارہ حادثے کی رپورٹس پبلک کیوں نہیں ہوئیں؟ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے انہیں حقائق جاننے کا پورا حق ہے، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی جلد سے جلد مکمل کرکے پبلک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں موجود وزیروں مشیروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کو کئی برس بیت جاتے ہیں لیکن ان کی تحقیقاتی رپورٹس پبلک کیوں نہیں ہوتیں؟ انہوں نے ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو فوری طور پر پبلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس پبلک ہوں گی تو ہی آئندہ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا سکیں گے، اس پر سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عید سے پہلے کراچی میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عید سے پہلے اس طرح کا سانحہ ہم سب کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں عوام کو یقین دلایا تھا کہ ہم انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے طیارہ حادثے کی ذمہ داروں کے خلاف بنا کسی اثرورسوخ کے کارروائی کریں گے اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی رعایت برتی جائے گی، انہوں نے کہا تھا کہ ہم حادثے کی تحقیقات کرکے اس سے جڑے تمام حقائق منظر عام پر لائیں گے اور طیارہ حادثے کی تمام تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کے شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے اور معاوضہ بھی یقینی بنایا جائے، جن لوگوں کے گھروں یا دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے ان کے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے، اجلاس کے دوران عمران خان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔

    Minister (4k + posts)

    Well done PM Imran Khan … You are a true and honest leader and may Allah protect you and give you a long life to serve this nation and bring it back to its lost glory.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More