ترک سیریز رائز آف ایمپائر ارطغرل سے بہت بہتر ہے،معید پیرزادہ

سینئر صحافی معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ ترک ڈرامہ رائز آف ایمپائر کو بھی اردو میں پی ٹی وی پر دکھایا جائے۔


سینئر صحافی و تجزیہ کار کا یوٹیوب پر اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ قسطنطنیہ کی فتح پر بنایا جانے والا 6 قسطوں پر مشتمل ترک ڈاکو ڈرامہ رائس آف ایمپائر ایک بہت ہی طاقتور ڈرامہ ہے، یہ ڈرامہ قسطنطنیہ کی فتح پر بنایا گیا ہے، اس علاقے کی فتح سے متعلق حضور اکرم ﷺ نے اپنی ایک حدیث میں بھی ذکر کیا ہے، اس علاقے کو فتح کرنے کی خواہش ہر مسلمان حکمران اور خلیفہ میں تھی، لیکن سن 1453 سے پہلے تقریبا 23 حملے قسطنطنیہ کو فتح کرنے کیلئے کیے گئے لیکن یہ سب ناکام ہوئے۔

انہوں نے تاریخی پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ قسطنطنیہ کا شہر چوتھی صدی میں آباد ہوا اور پانچویں صدی میں رومن بادشاہ نے اس شہر کے گرد اونچی اونچی دیواریں کھڑیں کردیں جو 15ویں صدی تک اپنی مثال آپ رہی، اس علاقے کی فتح سے متعلق بنائے گئے ڈرامے میں 90 سے 95 فیصد مناظر حقیقت پر مبنی ہیں ارطغرل کی طرح اس میں بہت سی چیزیں فرضی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا اس ڈرامے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے اندر آپ کو پروفیسرز، تاریخ دان، ریسرچرز اور ادیب تبصرے کرتے ہیں اور کرداروں اور واقعات سے متعلق معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں، یہ ڈرامہ ایک بار جس نے دیکھنا شروع کیا وہ ایک رات میں اس کی ساری اقساط دیکھنے سے پہلے نہیں اٹھا، میں نے بھی ایک ہی رات میں اس کی ساری اقساط دیکھی تھیں، اس ڈرامے کو دیکھتے ہوئے آپ کو باتھ روم جانے تک کا خیال نہیں آتا۔

انہوں نے رائز آف ایمپائر اور ارطغرل کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ارطغرل کے اندر تاریخی واقعات کو بہت حد تک فرضی اور گھما پھرا کے پیش کیا گیا،جبکہ رائس آف ایمپائر میں ایسا نہیں ہے یہ ڈرامہ تاریخ کے حوالے سے 90 فیصد حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

    Senator (1k + posts)

    WRONG … that is on Constantinople victory by Muhammad Fateh, but all the story line is based on glorifying christian mercenaries’ skills and character; and tried to undermine Muslim victors.

    Historical events when looked at, the perspective matters the most. One same incident can be taken and understood 180 degrees differently if you take rivals point of view … like a very famous saying "Heroes of one nations, are the traitors of the other” …. So we should read history from our point of view, and not from our enemy’s….. I am sure you know what I mean.

     

    Senator (1k + posts)

    Even if it is created by Turks …is is glorifying and exaggerating Constantine needlessly ….after watching it i agree that "Rise of Empires (Ottomans)” is some sort of "Western attempt” or by "Netflix” against Turkey/Muslims. like if some thing prepared by GEO TV for Pakistan…you can understand how favorable /positive that could be for Pakistan??? same is felt after watching this series on your recommendation…i dont suggest its urdu dubbing and airing on PTV …Pakistan will hate it…i did not like it..it has obscenity too….Fiteh 1453 wold be a better choice if someone wants to watch and air in our local language, this conquest and its preparation…Ertughral beauty is not in its history…its in its values….courage, bravery, tawakal, Islamic wisdom, surrender to Allah only, hurriat, justice, strong women (whether heroin or vamp women were covered and not objectified), respect to elders, guidance form Quran and Prophet Hadiths in every situation, love and respect for Prophet Mohammad (PBUH)…it encompass the concept of a true Momin….this is what, that attracts most of the audience..and off course acting and fighting scenes are outstanding…..

     

    Politcal Worker (193 posts)

    Its beyond of my understanding that why this pirzada is after this drama Ertughural. Every time he is trying to say something against it. We want to watch this, what is your problem! just keep your mouth shut.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More