وزیر مملکت برائے کشمیر امور شہریار آفریدی بھی کرونا کا شکار

عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اراکین اسمبلی اور حکومتی شحصیات کا بھی کرونا وائرس جیسی مرض میں مبتلا ہونے کا سلسلہ جاری ہے اس وبا نے جہاں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے وہاں پاکستان بھی اس سے شدید متاثر ہو رہا ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں پاکستان میں اب تک 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں

اب ایک اہم حکومتی شحصیت وزیر مملکت برائے کشمیر امور شہریار آفریدی کی بھی اس وائرس میں مبتلا ہونی کی خبر سامنے آئی ہے

شہریار آفریدی نے سوشل میڈیاپر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 1379 افراد وفات پا چکے ہیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More