بھارت کو منہ توڑ جواب دینےکو تیار ہیں،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کو خبردار کردیا,نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت اب کوئی حماقت نہ کرے, کیونکہ پاکستان دفاعی صلاحیت کیلئے تیار ہے,بھارت اب کوئی حماقت کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا، اور مار گرایا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارت کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لداخ میں بھارت بری طرح ناکام ہوا، کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوئی، بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے بھی ڈھونڈ رہا ہے۔ اسلیے اب بھارت ‘کوئی حماقت نہیں کرےکیونکہ ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا’

شاہ محمود نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے حربے استعمال کررہاہے, بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے، بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ دوول سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دکھیلا جا رہا ہے۔ جو راستہ مودی سرکار اپنا رہی ہے، وہ غلط ہے۔

گزشتہ روز پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More