عائشہ عمر کی شیخ رشید سے شادی کی خواہش پر شیخ رشید کا ردعمل کیا تھا ؟

عائشہ عمر کی شیخ رشید سے شادی کی خواہش پر شیخ رشید کا ردعمل سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کہ ” اگر دنیا سے کسی آفت کی وجہ سے سارے مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، راناثناءاللہ، طاہرالقادری اور شیخ رشید بچیں تو آپ کس سے شادی کرنا چاہیں گی؟ کے جواب میں عائشہ عمر نے شیخ رشید کا انتخاب کیا۔

پروگرام کے میزبان کی جانب سے جب عائشہ عمر سے شیخ رشید کا انتخاب کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انکا کہنا تھا کہ وہ کافی حس مزاح انسان ہیں، اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ لو گ شادی اس لیے کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں تاہم ابھی میں خود بچی ہوں اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

تاہم آج وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ عائشہ عمر آپ سے شادی کرنا چاہتی ہیں اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟ جس پر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ عائشہ عمر کون ہے؟ میں تو انکو جانتا تک نہیں ہوں، شیخ رشید کے جواب پر ہال میں موجود صحافی اپنی ہنسی پر قابو میں نہ رکھ سکے اور پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز عائشہ عمر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد ان کی زندگی سنور جاتی ہے، لیکن میری نظر میں شادی کے بعد زندگی ختم ہو جاتی ہے، لہذا اسی لیے میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، البتہ جب بھی شادی کروں گی سب کو اپنی شادی پر بلاؤں گی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More