پیپلز پارٹی کا امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کیخلاف آئی ایس آئی کے چیف کو خط

پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو کے بارے میں ٹویٹ پر پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر کے خلاف کارروائی کے لئے آئی ایس آئی کے چیف کو خط

پیپلز پارٹی کا امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کیخلاف آئی ایس آئی کے چیف کو خط

تفصیلات کے مطابق سابقہ حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر اور کالم نگار سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مرحوم بے نظیر بھٹو کے خلاف "نفرت انگیز تبصرے اور بہتان” پر کارروائی کی درخواست کے لیے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو خط لکھا ہے۔

خیال رہے کہ رچی نے یہ تبصرہ ماڈل عظمہ خان اور آمنہ عثمان نامی خاتون کے مابین حالیہ پرتشدد تصادم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ پر کیا ، جس میں ماڈل کے اپنے شوہر سے 13 سال کے تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا اور اس الزام کو اپنے پر تشدد جواز کے لئے استعمال کیا۔

ریچی کے ٹویٹ پر پی پی پی رہنماؤں اور حمایتیوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ، جس کے ساتھ ہی شیری رحمان نے کہا ” اس طرح کی گھتیا  باتوں کو  خواتین کی حقوق کی علمبردار اور شہید وزیر اعظم سے منسلک کرنا  درحقیقت اس ‘بوٹ ہینڈل’ کی مصنفہ کے کردار کی وقعت کم کرنے جیسا ہے۔’۔”

جب سے رچی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پی پی پی کے خلاف ایک مہم کا آغاز جاری رکھے ہوئے ہیں ، پی پی پی کے سابق سینیٹر سحر کامران نے آئی ایس آئی فیض حمید کو خط لکھا ہے ، اور رچی کی "؎سرگرمیوں” کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے رچی کی ملک بدری کا مطالبہ بھی کیا، جس پر رچی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے جواب میں لکھا کہ ” آپ لوگوں کی جانب سے میرے لئے یہی کافی ہے کہ آپ لوگوں نے مجھ پر "بیلی ڈانسر” کا لیبل لگا دیا ہے، جو کہ میں نے کبھی کیا ہی نہیں، یہاں مسئلہ یہ ہے کہ آپ کی پارٹی بہت تیزی سے نیچے کی طرف جارہی ہے، جیسا کہ اسے بجا طور پر ہونا چاہئے۔ آپ نے ملک کو کافی لوٹ لیا ہے اور پی ٹی ایم سے رابطے آپ کے اصل رنگ دکھاتے ہیں”

اس کے علاوہ ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو لکھے گئے خط میں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک وکیل اور پیپلز پارٹی کے اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے بھی رچی کے خلاف "انتہائی توہین آمیز اور بیہودہ بات کرنے ” کے الزام میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

    Chief Minister (5k + posts)

    she deserves tamgha e nishn e imtiaz pakistan..  bilkol sahi akasi ki ha pepepe ki.. lekin afsos hamari corrupt media benazir n pepepe ka asal face awam ke samne nahi la saki.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More