بڑی خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

بڑی خوشخبری،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ مشکل حالات میں لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے بعد کیا گیا ہے، جس میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تجویز کی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت  5 پیسے اضافے کے ساتھ 80روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35 روپے 56 پیسے ہو گئی۔

دیگر پٹرولیم مصنوعات کی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے دو روز قبل وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھجوائی تھی، جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے، مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے کم کیا جائے جبکہ لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More