طالبان قیادت کورونا وائرس کا شکار؟

طالبان قیادت کورونا کا شکار؟ مغربی پروپیگنڈا ہے بیکار،ترجمان

غیر ملکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کی قیادت کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے جبکہ قیادت کی عدم موجودگی میں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب نے افغان طالبان کی قیادت سنبھال لی ہے۔

ملا یعقوب کے سامنے آنے سے افغان دھڑوں میں تصادم کا خدشہ پیدا ہوا تو ترجمان افغان طالبان ذبیح مجاہد نے بیان دیا کہ طالبان قیادت مکمل طور پر محفوظ ہے اور مغربی جریدے کا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے۔

غیر ملکی جریدے میں دعویٰ کیا گیا کہ افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اخوند اور نائب امیر سراج الدین حقانی کورونا کے شکار ہو گئے ہیں جبکہ ایسی صورتحال میں سراج الدین حقانی اہم کمانڈروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

امریکی جریدے میں یہ بھی کہا گیا کہ سراج الدین حقانی کی اہم کمانڈروں کے ساتھ ملاقاتوں کے باعث کئی طالبان کمانڈر کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں جس پر ترجمان طالبان نے بیان جاری کیا کہ قیادت بالکل محفوظ ہے اور امریکی جریدے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More