ملک ریاض کی بیٹیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

عظمیٰ خان کے گھر توڑپھوڑ، تشدد اور ہراسانی کا معاملہ : ملک ریاض کی بیٹیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

تفصیلات کے مطابق 50 ، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملک ریاض کی دونوں بیٹیوں امبر ملک ، پشمینہ ملک اور آمنہ عثمان کی ضمانت سیشن کورٹ نے منظور کر لی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چوہدری فرخ حسین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تینیوں خواتین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس سے واقعے کا تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

پشین ملک ، آمبر ملک اور آمنہ عثمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی پٹیشن اپنے وکیل طاہر نصراللہ کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں تینوں خواتین کا موقف تھا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ حقائق کے بر عکس درج کیا گیا ہے اور اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ،

مقدمے کے اندراج کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے لوگ مجھے صلح کا کہہ رہے ہیں، پیسے لیکر کیس واپس لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ میری اور میری بہن کی جان کو شدید خطرہ ہے، میں پاکستان میں ہی ہوں، صلح نہیں کی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More