کورونا کے باعث پیدا صورتحال پر وزیراعظم آج قوم کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام وفاقی وزرا، این ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کے حکام شریک ہوں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم حکومتی فیصلوں سے قوم کو آگاہ کریں گے اور کورونا کے حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق گفتگو کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی بھی ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے آج کے قومی رابطہ کیمٹی اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی سمیت لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More