ارطغرل غازی کی مخالفت پر فیصل جاوید کا فواد چودھری کو جواب

کچھ ہی عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ترکش سیریز ارطغرل غازی پر تنقید کرنے والے فواد چودھری کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے براڈ کاسٹنگ کے چیئرمین فیصل جاوید نے جواب دیا کہ ارطغرل غازی جیسا مواد ہماری ٹی وی کی صنعت میں مدد فراہم کرے گا۔ہمیں کچھ ایسا ہی تاریخی اور ثقافتی مواد نشر کرنا چاہیے۔ ڈراموں اور فنون لطیفہ کا تبادلہ دو طرفہ ہونا چاہیے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری پروڈکشن اور ٹیلنٹ کے لحاظ سے بہترین ہے لیکن ہمیں اپنے مواد پر کام کرنے اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ طرز اپنا کر ہم عالمی دنیا میں اپنے ڈراموں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ارطغرل غازی کو سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمارے ٹی وی چینل بیرون ممالک سے سستے ڈرامے خرید کر چلانے لگ گئے تو ہماری مقامی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔

فواد چودھری کے ٹویٹ کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ کاش ارطغرل غازی پر تنقید کرنے والے ٹی وی اور ریڈیو پر پیش کیے جانے والے بھارتی مواد پر بھی ردعمل دیتے۔انہوں نے لکھا کہ ہالی ووڈ کی فینٹسی سیریز گیم آف تھرونز کی ہمارے اپنے لوگوں نے تشہیر کی تو ارطغرل غازی جیسے ڈرامے پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔

ترک ڈرامے ارطغرل غازی پر تنقید کرنے والے فواد چودھری پہلے شخص نہیں تھے بلکہ ان سے پہلے پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے بیشتر ستارے اس ڈرامے کی سرکاری ٹی وی پر پیش کش کی مخالفت کر چکے ہیں۔

    Minister (4k + posts)

    Fawad aur Sharian dono behnain Mera Jusa Meri Marzi  Mer-vi Group say taluk rakhti hain. In ko Muslim History nahin, western History achi lugti hai….

    فواد چودھری ایک مسخرہ ھے جس کے ذہن میں کسی نے یہ بات بٹھا دی ھے ھر اس چیز کی مخالفت کرو جس میں اسلام کا ذکر اور ارطغرل غازی ڈرامہ بھی عمومی طور اسلامی ڈرامہ پس منظر کا حامل دھونے کی وجہ سے فواد کی تنقید کے قابل ٹھہرا ، موصوف کو کسی نے یہ سمجھایا ھے اسلام،  اسلامی اقدار ، علماء اسلام اور اسلام سے جڑی کسی بھی چیز پہ تنقید کرنے سے تم انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی نظروں میں آجاو گے جو تمھارے لئے ملکی سیاست میں کوئی کلیدی عہدہ حاصل کرنے میں مددگار ثابت ھو سکتا ھے

    اسلام کے متعلق کوئی بھی چیز ہو، کوئی حکایت یا کوئی روایت، اسلامی تاریخ ہو یا اسلامی اقدار. فواد چوہدری لازماً اسکی مخالفت کرے گا. اس تضحیک کرے گااور تمسخر اڑائے گا…

    یہ ذلیل انسان چاہتا ہے کہ اس ملک میں اسلام کا نام صرف جان پہچان تک ہو. عملی زندگی میں یہ منافق سب کو اسلام سے دور رکھنا چاہتا ہے….

     

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More