لاہور میں کورونا کے 6 لاکھ کیسز کا خدشہ، مریم نواز حکومت پربرس پڑیں

لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار ہونے کا اندیشہ۔۔ مریم نواز نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔ مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کورونا سے ہی نہیں بلکہ بےمثال مجرمانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سےجانیں گنوا رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبروں کی پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کورونا سے ہی نہیں بلکہ بےمثال مجرمانہ غفلت اورنااہلی کی وجہ سےجانیں گنوارہے ہیں اور ایسے وقت میں بھی حکومت ابھی تک نوازشریف کے خوف سے باہرنہیں نکلی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےڈاکٹرزکی سخت ہدایات کےمطابق واک کی، اس وقت حکومتی وزرا کی تنقید ظاہرکرتی ہے کہ ان کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ اور ہے، حکومت نوازشریف کی بات کرکےجاری بحران سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کررہی ہے۔

مریم نواز نے مزیدکہا کہ حکمران عوام کی خدمت کریں یاپھرکسی اورکوکرنےدیں۔

واضح رہے کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھجوائی گئی ہے جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں کہ لاہور میں کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد چھ لاکھ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، محکمہ ہیلتھ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور کا کوئی علاقہ یا گلی ایسی نہیں جہاں پر کرونا کا مریض موجود نہ ہو۔

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری اسمارٹ سیمپلنگ اور رینڈم سیمپلنگ کے نتائج کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ مریم نواز نے اس خبر کو بنیاد پر حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا

    (1 posts)

    Every loyal paki should be doing to this bibi ko KARO -N-a —- Hamyat so that she should get back the enjoyment of ——-lost  Hakoomat—

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More