مہمند ڈیم اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کب مکمل ہوگی؟

مہمند ڈیم اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کب مکمل ہوگی؟ چئیرمین واپڈا نے ڈیڈلائن اور کام کی پیشرفت سے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

چیئرمین واپڈا (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے سپریم کورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کے تینوں یونٹ جولائی 2025 میں مکمل ہو جائیں گے جبکہ دیامر بھاشا ڈیم جولائی 2028 میں مکمل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم میں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی، ڈیم میں جو زمین استعمال ہو رہی ہے اس میں جو مسئلے ہیں انہیں حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم میں عثمان خیل اور برہان خیل کی زمین کا مسئلہ چل رہا ہے۔

جس پر واپڈا حکام نے جواب دیتے ہوئے کہ اکہ مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ٹھیکیدار نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے، وہاں 32 گھرانے ہیں اور وہ زمین ابھی ہمیں درکار نہیں، پہلے مرحلے میں جو زمین چاہیے تھی وہ ہم حاصل کر چکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بیرون ملک سے ڈیمز فنڈ میں آنے والی رقوم کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے طلب کرلی۔ اسٹیٹ بینک حکام نے عدالت کو بتایا کہ ڈیم فنڈ سٹاک ایکسچینج میں انویسٹ کیا جائے تو زیادہ منافعے کے ساتھ خطرہ بھی ہوگا، ڈیم فنڈز کا پیسہ جہاں انویسٹ کیا گیا وہاں نفع بھی ٹھیک ہے اور سیکیورٹی بھی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کب مکمل ہوگی؟ جس پر چئیرمین واپڈا نے کہا کہ یہ ڈیم جولائی 2028 میں مکمل ہو جائے گا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ مہمند ڈیم پر تعمیر کی کیا صورتحال ہے؟ واپڈا کے وکیل نے بتایا کہ مہمند ڈیم پر کام شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ مہمند ڈیم پر تعمیر کی کیا صورتحال ہے؟

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کا پہلا یونٹ 2024 میں آپریشنل ہو جائے گا، مہمند ڈیم کے تینوں یونٹ جولائی 2025 میں مکمل ہو جائیں گے ۔۔

عدالت کے استفسار پر چئیرمین واپڈا نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے فی الحال فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیمز کی مقررہ وقت پر تعمیر بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔ عوام ڈیمز کی تعمیر سے منسلک تمام افراد کے مشکور ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر واپڈا کو ڈیمز کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو آگاہ کرے۔

بعد ازاں کیس کی سماعت 6 ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی۔

    Minister (2k + posts)

    اس سپریم کورٹ کے جج صاحبان سے سوال کرنا ھے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کیس کب تک مکمل کر لے گی اور عوام کو انصاف فراہم کرے گی کہ ھمارے محترم جج قاضی فائز عیسیٰ کب عوام کو آپنی پراپرٹی کی رسیدیں دیکھائیں گے اور سپریم جوڈیشل کونسل کب پاکستان بار کونسلز کی دباؤ سے آزاد ہو کر اس کیس کا فیصلہ کرے گی عوام اس کیس کے خاتمے کا انتظار شدت سے کر رہی ھے آمید ھے چیف جسٹس پاکستان کیسی دباؤ میں آئے بغیر اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد  انجام تک پہنچائیں گے

    محترم حافظ سعید کو کس جرم میں گرفتار و نظر بند کیا جاتا رہا گر تیری را ایجنسی اتنی اثر انداز ہو اس کو غدار کہو یا نا کہو ہماری پاک فوج آئی ایس آئی تو پھر ہماری جان ہے
    پاک فوج زندہ باد
    اب اس نعرے سے جس کو جلن ہو اس کو غدار تو نہیں کہتا مگر میں تو بس اک بات کہتا ہوں
    پاک فوج زندہ باد
    اللہ اکبر کبیرہ

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More