اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کی رپورٹ جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس اور اس کے سدباب کے لیے لگائے گئے لاک ڈاون کے پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کی رپورٹ جاری کر دی، جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا نے پاکستان کی معیشت پر کافی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے ساتھ ساتھ تجارت پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں، عالمی معیشت مثاثر ہونے سے ترسیلات زر میں بھی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عوام کی قوت خرید گھٹ گئی، وبا کو قابو کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا، جس کے وجہ سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ملک کی کئی کمپنیوں کا دیوالیہ نکل سکتا ہے، جبکہ بہت سی کمپنیوں کی آمدنی میں کمی کے سبب بے روزگاری بڑھ جائے گی۔ جو کرونا وائرس کے سبب معیشت کی ڈگمگاتی کشتی کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More