بہتر مواد نشر کرنے کیلئے پی ٹی وی نیوز میں نئی جدت

بہتر مواد نشر کرنے کے منصوبے کے تحت سرکاری نیوز چینل پر نئے پروگرامز کا آغاز

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی کو پہلے سے بہتر مواد نشر کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت یکم جون سے پی ٹی وی نیوز پر نئے پروگراموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس لائحہ عمل کے تحت پہلے مرحلے میں پی ٹی وی نیوز پر9 نئے پروگرامز شروع کیے گئے ہیں دوسرے مرحلے میں مزید پروگرام نشریات میں شامل کیے جائیں گے۔

پی ٹی وی نیوز پر نشریاتی مواد میں بہتری کیلئے معروف صحافی اویس توحید، منیبا مزاری، نادیہ مرزا، مشعال بخاری ،مونا عالم، ثانیہ لودھی، فیصل رحمان اور پی ٹی وی کے اینکر سید انوار الحسن کی مدد سے نئے پروگرام ہفتے کے مختلف دنوں میں شام 7 سے رات 11 بجے تک پیش کیے جائیں گے۔

کل سے پی ٹی وی نیوز پر جن نئے پروگراموں کو شروع کیا گیا ہے میزبان مشعال بخاری اور امتیاز گل کا پروگرام ‘نکتہ امتیاز’، صحافی اویس توحید کا پروگرام ‘ شاہراہ دستور’ نادیہ مرزا کا پروگرام ‘ ایوان سے عوام تک’ پی ٹی وی کے معروف میزبان سید انوار الحسن کا پروگرام ‘سچ کا ساتھ’ اور مونا عالم کا پروگرام ‘ بدلتی رائے’ شامل ہے۔

اس کے علاوہ منیبہ مزاری کا ہفتہ وار پروگرام ‘سماج’ بھی نئے پیش کیے جانے والے پروگرامز میں شامل ہے۔

ان پروگرامز کے علاوہ پی ٹی وی نے جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو( ڈوچ ویلی) کے ساتھ نئے ہونے والے معاہدے کے تحت پی ٹی وی نیوز ڈی ڈبلیو کی ثقافت، کھیل اور سماجی مسائل پر بنائی گئی ڈاکیومینٹریز نشر کرے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی پی ٹی وی نیوز چینل کی طرح انٹرٹینمنٹ (ڈراموں) کے چینل پر بھی نئے پروگرام نشر کرے گا، مگر فی الحال انتظامیہ کی جانب سے ایسا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ دیکھئے پی ٹی وی پر شروع ہونیوالے چند پروگرامز کے پروموز

    پی ٹی وی میں نئی تبدیلیوں میں جنہیں شامل کیاگیاھے وہ تمام کیٹاگری "سی لیول” کے ھیں ۔۔ اس تبدیلی کا نتیجہ پہلے ایک ماہ میں نظر آجائیگا اور ناکامی کی ذمہ داری قطرینہ حسین پر عائدھوگی

    MPA (659 posts)

    Owais tawheed is open patwari.. Don’t put pro pti but at least neutral people.. Muneeba is raw agent. She made selfies with Indian film industry after defaming Pakistan.. Pathetic attention seeker.. Ptv has already 50 anchors on payroll which dobt have a program.. What about that?

    Well included people are all left liberals which are dying every where in the world but thriving in Pakistan I don’t know why all of these people have anti Islam and Pakistan agenda so it shows what this govt real is

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More