مولانا طارق جمیل طبیعت بگڑنے پر گھر میں گِر کر زخمی ہو گئے


معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث گھر میں گر کر زخمی ہو گئے، طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ ان کی جانب سے طبیعت میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے اور مولانا نے عوام سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

مولانا کے گرنے سے متعلق خبر مولانا عمران بشیر نے ٹویٹر پر شیئر کی تھی انہوں نے لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب سے فون پر بات چیت ہوئی، گرنے کی وجہ سے 2گھنٹے تک خون بہا ہے مولانا کی طبعیت انتہائی ناساز ہے،عالم اسلام سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے،مولانا کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے

مگر اب مولانا کی طبیعت میں بہتری کی خبر بھی مولانا عمران بشیر نے ٹویٹر پر شیئر کی ہے انہوں نے اب لکھا ہے کہ بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گرے تھے چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبعیت زیادہ خراب ہوگئی تھی، امت کی ماؤں، بہنوں، نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں ابھی اطلاع آئی ہے کہ الحمدللہ مولانا کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More