پولیس نے عظمی خان کیس میں ملک ریاض کے ‘ماؤتھ پیس’ کا کردار ادا کیا، حسان نیازی

اداکارہ عظمی خان کی بہن ہما خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ واپس لیتے ہوئے موقف اپنایا کہ مجھ پر ملک ریاض کے خاندان کے کسی خاتون نے تشدد نہیں کیا، میں ٹوٹے گلاس پر گر کر زخمی ہوئی تھی۔ہم نے جو ایف آئی آر کروائی وہ غلط فہمی تھی۔

اس حوالے سے عظمیٰ خان کے وکیل جو وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے اور سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں اپنے ایک سابقہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں بکاؤ نہیں ہوں، میری ٹیم کے لوگ 2، 4 کروڑ کیلئے اپنا ضمیر بیچ رہے ہیں، میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، مجھے بھی ایک گھر اور ایک پلاٹ کی آفر ہوئی ہےمگر میں انصاف کے حصول کیلئے کھڑا ہوں مجھے کچھ نہیں چاہیے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک ریاض کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جبکہ پولیس ان کے ماؤتھ پیس کا کردار ادا کررہی ہے۔


دوسری جانب عظمیٰ خان کیس کی دوسری وکیل خدیجہ صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم عظمیٰ خان کیس سے علیحدہ ہورہے ہیں میں سمجھ سکتی ہوں کہ کسی بھی ڈیل کیلئے راہ کیسے ہموار کی جاتی ہے ، میرا ضمیر مجھے ایسی کسی بھی سیٹلمنٹ کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا ہم اپنی پیشہ ور معاملات میں ہمیشہ ناانصافی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

 

    Prime Minister (33k + posts)

    کھسروں کے انداز میں باتیں کرنے والا گے اور زنخا حسان نیازی گونگلوؤں سے مٹی    جھاڑنے آگیا

    Senator (1k + posts)

    Wesey lanat ho ese tamam states per jo apney citizens ko insaf aur security provide nahe ker sakte hein.

    Malick riaz na phir file ko tire lagaaa diyaa well done lol 😂 hahahah

    True

     

     

    Politcal Worker (146 posts)

    A complete moral collapse of the society is obvious. If Malik Riaz can buy Army/ISI/Media/Govt/Police/Lawyers and everyone in this country with his little money then what if one day Mukesh Ambani will start putting their price. What is the guarantee that they will not be sold?

    Minister (2k + posts)

    آگر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کو کیسی بہانے سے ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کیس صرف اتنا ہی رسیدیں دیکھاؤ اور بس اب عوام کیسی بھی کرپٹ کو برداشت نہیں کرے گی

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More