معروف امریکی گلوکارہ وزیراعظم عمران خان کی بڑی مداح نکلیں

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ چیر وزیراعظم عمران خان کی بڑی مداح نکلیں۔۔

امریکی گلوکارہ و اداکارہ چیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکشا ف کیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی اس وقت سے بہت بڑی مداح ہیں جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے۔

اسلام آباد کے چڑیا گھر سے کاون نامی ہاتھی کی آزادی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔

امریکی گلوکارہ نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہوں کہ اُنہوں نے اسلام آباد کے چڑیا گھر سے کاون کو آزاد کروایا۔ میری ہمیشہ سے یہی سوچ تھی کہ عمران خان ایک مہربان انسان اور اچھے اخلاق کے مالک ہیں۔

چیر نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کاون ہاتھی کی آزادی کے لیے مہم امریکی گلوکارہ چیر نے چلائی تھی ۔ 33 سال کے اس ہاتھی کو سری لنکا سے پاکستان لایا گیا تھا اور گزشتہ چار سال سے اس ہاتھی کی آزادی کے لیے امریکی گلوکارہ عدالتی جنگ لڑ رہی تھیں اور اس کی مرغزار چڑیا گھر سے رہائی کے لیے کوشاں تھیں۔

امریکی گلوکارہ نے انٹرنیٹ پر اس ہاتھی کو تنہا، ایک چھوٹے پنجرے میں زنجیروں میں دیکھنے کے بعد یہ مہم شروع کی تھی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More