کرونا سے 4ارکان اسمبلی کی ہلاکت پارلیمنٹ سیشنز کے باعث ہوئی،فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرونا کی موجودہ صورتحال میں براہ راست پارلیمنٹ سیشنز بلانے کی مذمت کردی۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ایک ہفتے میں کرونا صوبائی وزیر سمیت چار ارکان اسمبلی کی زندگیاں نگل گیاہے ۔

فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کاشکار ہوچکے ہیں،تقریبا اٹھارہ ارکان اسمبلی اس وقت کرونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر آف پروینشل اسمبلی اور سابق وزیر ایکسائز کے پی میاں جمشید الدین کاکا خیل بھی کرونا سے انتقال کر گئے ۔متحدہ مجلس عمل کے منیر اورکزئی بھی کرونا سے جاں بحق ہوئے, پی ٹی آئی کی شاہین رضا کرونا وائرس سے انتقال کرنے والی پاکستان کی پہلی رکن اسمبلی ہیں۔سندھ کے صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے. متعدد ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    Voter (100 posts)

    چودھری صاحب چلنے دیں جیسے چل رہا ہے ۔ یہ کرپٹ سیاستدان اسی طرح جان چھوڑیں گے عوام کی ۔۔۔۔۔

    Prime Minister (33k + posts)

    پھر تو لگاتار سیشن ہونے چاہیے ان کرپٹ  حرام خوروں چوروں فراڈیوں سے نجات کا واحد حل  انکی موت ہی ہے  

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More