پاکستان میں بھی ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد ہونے لگا

خیبر پختونخوا کے مرکز پشاور میں شہری کو ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو جرمانے کی رسید بھی تھما دی۔

کچھ روز قبل حکومت نے ہر پاکستانی شہری پر گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا ضروری قرار دیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومتوں نے سختی سے عمل درآمد کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں پشاور کے شہری علی رضا ولد صدیق علی پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

شہری پر این ڈی ایم اے کے سیکشن33(2010) کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور جرمانے کی پرچی پر واضح الفاظ میں خلاف ورزی کی وجہ کی جگہ پر لکھا گیا ہے کہ شہری بغیر ماسک کے پھر رہا تھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More