حکومت کا پاکستان سٹیل ملزکےتمام ملازمین کونوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے تحت مالی فوائد دیئے جائیں گے،ذرائع ای سی سی

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ کمیٹی) کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کے تمام 9 ہزار350 ملازمین کو ایک ماہ کا نوٹس دے کر نوکری سے فارغ کر دیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو18 ارب روپے کا پیکیج دیا جائے گا گولڈن ہینڈ شیک کے تحت کم از کم 23 لاکھ روپے فی ملازم معاوضہ دیا جائے گا۔ تاہم ملازمین پلان پر عمل درآمد کیلئے 120 دن تک کام کرتے رہیں گے۔

پاکستان سٹیل ملز پر 585 ارب روپے کا قرضہ ہے جس میں 300 ارب روپے کا خسارہ ہے۔ پاکستان سٹیل ملز کا ادارہ 35 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کررہا تھا۔ 90 کروڑ روپے ماہانہ سود کی مد میں دیئے جاتے ہیں۔ 90 کروڑ روپے کے دیگر اخراجات میں ٹرانسپورٹ اور میڈیکل شامل ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی تنظیم نو کرکے نجکاری کی جائے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More