جرمنی کےسفیر برنارڈ شلاگیک کا سائیکل پر سوار ہو کر وزارت خارجہ کا دورہ

جرمنی کےسفیر برنارڈ شلاگیک  کا سائیکل پر سوار ہو کر وزارت خارجہ کا دورہ

جرمنی کے 80 سالہ ایمبیسڈر برنارڈ شلاگیک سائیکل پر سوار ہو کر سرکاری دورے پر وزیر خارجہ کے دفتر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں رہنے والے پاکستان میں امن کی فضا قائم ہونے لگی ہے، جس کی مثال آج اسلام آباد کی سڑکوں پر دیکھی گئی، جہاں جرمنی کے 80 سالہ ایمبیسڈر برنارڈ شلاگیک بنا کسی سکیورٹی پروٹوکول کے سائیکل پر سوار ہوکر وزیر خارجہ کے دفتر پہنچے۔

80 سالہ ایمبیسڈر برنارڈ شلاگیک کی سائیکل پر سوار ہوکر اسلام آباد کی سڑکوں پر گشت کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں بغیر سکیورٹی اور پروٹوکول کے اکیلے سائیکل پر سوار ہوکر اسلام آباد کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد کی سڑکوں پر دوران گشت 80 سالہ ایمبیسڈر برنارڈ شلاگیک کا سائیکل چلاتے ہوئے ہیں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "میں سائیکل پر سوار ہوکر سرکاری دورے پر وزیر خارجہ کے دفتر کی جانب جا رہا ہوں، میری عمر 80 سال ہے لیکن ارادے ابھی بھی مضبوط ہیں”۔

جرمنی کے امبیسڈر کا سائیکل پر سوار ہوکر وزیر خارجہ کے دفتر جانا دیگر ممالک کے لئے ایک واضح مثبت پیغام ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے قربانیاں دے کر دن رات دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے پاکستان میں امن کی فضا قائم کر دی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردوں کے حملوں میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان پر دہشت گردی کا ٹیگ لگا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے سفارتی سطح پر بھی پاکستان کے تعلقات کافی حد تک خراب ہوچکے تھے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More