راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی 5جون کو ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ میں طلبی

تفصیلات کے مطابق کےسابق لیجنڈری اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جانے والے سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ میں پانچ جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔

شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی درخواست پر پانچ جون کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے اپنے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر ایف آئی اے میں ان کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم میں تفضل رضوی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میرے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو خاصا نقصان پہنچا ہے اور ان کے لگائے گئے بے بنیاد الزامات نے میرا کیرئیر داغدار کرنے کی کوشش کی ہے لہذا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More